Voice of Asia News

عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ‘ ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی ساتویں سنچری

دبئی( وائس آف ایشیا) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری جڑی دی۔تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ نے دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انتہائی محتاط اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا بلکہ اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری بھی مکمل کی۔عثمان خواجہ نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 302 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے خوبصورت 11 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے۔ انکو 141 کے انفرادی سکور پر پاکستان کے یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ یہ عثمان خواجہ کے ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری تھی جو انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مکمل کی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے