Voice of Asia News

پاکستان ‘آسٹریلیاکرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا

دبئی( وائس آف ایشیا) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 63 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں آسٹریلوی ٹیم 31 اور پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور پاکستان اے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ٹور میچ بھی ڈرا ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ء سے اب تک مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جبکہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 18 میچز ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے