Voice of Asia News

سری لنکا ‘انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا عالمی میچ آج کھیلا جائیگا

دمبولا( وائس آف ایشیا) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کیخلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔#/s#

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے