Voice of Asia News

وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے شہر کوئٹہ میں کینسراسپتال بنانےکا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان کے دارالحکومت میں‌ کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے. وزیر اعظم نے اپنے بیان میں‌ کہا کہ حکومت زمین دےرہی ہے، اب کوئٹہ میں اسپتال بنائیں گے، انھوں نے کہا کہ بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بڑا روزگار  پروگرام شروع کر رہے ہیں، پانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہےجس پر ٹاسک فورس بنا دی ہے. انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم پانی سے نشونماپانے والےدرخت لگانے کا ارادہ ہے، پاکستان میں کھیلوں کےمیدان بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بلوچستان معدنی ذخائر کا بڑا منبع ہے، بلوچستان میں4 معدنیات کی مالیت 460ارب ڈالرہے. یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے صوبے کے لیے اہم اعلانات کیے۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ  بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے