Voice of Asia News

انٹر بینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمتیں برقرار، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی( وائس آف ایشیا) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا، دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 60 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 132.40 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری طرف فی تولہ سونا 61500 روپے کی سطح پر برقرار رہا، جب کہ 10 گرام سونا بھی 52 ہزار 726 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 1221 ڈالر فی اونس پر آ گیا، آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق مقامی سطح پر ڈالر سستا ہونے سے سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 880 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ چند روز میں روپے کی قدرمیں ریکارڈ کمی دیکھی گئی، امریکی کرنسی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی اور صرف ایک دن میں ڈالرکی قدر  آٹھ روپے بڑھی تھی۔ معاشی ماہرین کےمطابق روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے، مالیاتی فنڈ نے روپےکی قدر میں نمایاں کمی کی شرط عائدکی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے