Voice of Asia News

کسی بھی عسکری مقابلے میں اسرائیل کو شکست دینے پر قادر ہیں، مصری صدر

قاہرہ( وائس آف ایشیا)مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی نے باور کرایا ہے کہ جنگ استنزاف اور اکتوبر 1973 ء کی جنگ میں ہونے والے اسرائیل کے بھاری نقصانات نے اُسے مصر کے ساتھ امن قبول کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات اکتوبر کی جنگ کی یاد کے سلسلے میں مصری فوج کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے ایک علمی سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔سیسی نے باور کرایا کہ مصری فوج ہر بار مقابلہ ہونے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف اپنی کامیابی دُہرانے کی قدرت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے مصر کے ساتھ مقابلے کی قیمت ہزاروں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی صورت میں چکائی۔ آخر کار اس نے تزویراتی فیصلے کے طور پر امن کے ا?پشن کو قبول کیا تا کہ مصری فوج کے ساتھ مزید کسی مڈبھیڑ اور جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔سیسی کے مطابق مصری فوج نے اکتوبر کی جنگ اپنی سرزمین اور اس کے شرف کو واپس لینے کے واسطے لڑی اور اس مقصد کی خاطر مصر نے اپنے بہت سے فرزندوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔مصری صدر کے مطابق اکتوبر کی جنگ نے اسرائیل کو ہزیمت کی کڑواہٹ کا مزہ چکھا دیا اور وہ مصری سرزمین واپس کرنے پر مجبور ہو گیا۔عبدالفتاح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے امن کے لیے کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں کوئی نئی جنگ نہیں ہوئی۔ مصری صدر نے زور دیا کہ ریاست کے مفہوم، اس کے تقاضوں اور اس کے عوام اور سرزمین کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے