Voice of Asia News

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے کیلئے اقدامات

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) بھارت کی حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے اور بجٹ خسارے کے ازالے کے لئے مواصلاتی آلات اور پرزوں کی درآمداتی ڈیوٹی میں بیس فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔ بھارت کے کسٹم محکمے نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے اور بجٹ خسارے کے ازالے کے لئے غیر ضروری مواصلاتی آلات اور پروزوں کی درآمداتی ڈیوٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کے مطابق الیکٹرانک آلات منجملہ ریڈیو، ویڈیو کیمرے اور اس کے آلات جیسی اشیا اور مصنوعات کی درآمدات پر بیس فیصد تک ٹیکس لیا جائے گا۔ہندوستان کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ایک ڈالر چوہتر روپے پچاس پیسے تک جا پہنچا ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے