Voice of Asia News

ڈالر کی قیمت میں مزید 70 پیسے اضافہ،نئی قیمت 134 روپے ہوگئی

لاہور( وائس آف ایشیا) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ آج ایک بار پھر مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 134 روپے ہوگئی۔ معاشی ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے مسلسل اضافے کو ملکی معیشت کیلئے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں حکومت کو معاشی میدان میں مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے