Voice of Asia News

پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں،فواد خان

لاہور(وائس آف ایشیا )مایہ ناز پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقع ملے گا تو ضرور کام کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے انٹرویو میں فواد خان نے کہا ہیکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقعہ ملا تو ضرورکام کروں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسڑی اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے۔واضح رہے کہ فواد خان اس وقت پاکستانی کے سب سے پرکشش اداکار ہیں جو نا صرف پاکستان بلکہ ہمسایے ملک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے