Voice of Asia News

خوب صورت اور پرکشش نظر آنے کے لئے

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )خوب صورت اور پرکشش نظر آنے کے لئے صرف میک اپ اور بہترین لباس ہی ضروری نہیں بلکہ اس کے لئے آپ کی جلد کا تر وتازہ ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ آنکھوں میں چمک اور صحت مند بالوں کا وجود بھی خوب صورتی کا لازمی جزو ہے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ کی عمومی صحت اچھی ہو۔ خوب صورتی برقرار رکھنے کے لئے جلد کی حفاظت اور صفائی بنیادی اہمیت کی حامل ہیں لیکن ہم میں سے اکثر افراد اپنے اس خوب صورت اور قیمتی لباس کی طرف اس وقت تک توجہ نہیں دیتے جب تک اس طرف سے کوئی نقصان برداشت نہ کر لیں۔ خوب صورت جلد اس وقت تک اپنی خوب صورتی برقرار نہیں رکھ سکتی جب تک اس کی حفاظت نہ کی جائے کیونکہ وقت اور عمر کے ساتھ ساتھ جلد کا رنگ روپ بھی بدلتا رہتا ہے۔ موسم صحت اور ڈائٹنگ ایسے عوامل ہیں جو جلد پر نمایاں طور سے اثرانداز ہوتے ہیں۔ سخت سردی یا سخت گرمی میں جلد کے خلیات میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔ اسی طرح بیماری اور دبلے ہونے کے لئے فاقہ کشی کرنے سے بھی جلد کا کھنچاو اور تازگی متاثر ہوتی ہے۔ اسی لئے جلد کی حفاظت سے کبھی غفلت اختیار نہ کریں۔ اگر جواں سالی میں ہی جلد کی حفاظت کے لئے تدابیر اختیار کر لی جائیں تو بڑی عمر میں چہرے پر چھائیاں وغیرہ پڑنے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ جلد کی حفاظت کو روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنا چاہئے۔ جلد کی حفاظت کی بدولت آپ کی شخصیت اور شکل وصورت پر جو خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے وہ لوگوں کی تعریف کا موجب ہوں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے