Voice of Asia News

لندن ، انسانی سمگلنگ کے شبہ میں 8 افراد گرفتار

لندن (وائس آف ایشیا ) لندن میں پولیس نے انسانی سمگلنگ کے شبہ میں 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن پولیس نے ایسے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن کا تعلق رومانیہ کے انسانی سمگلنگ کے ایک منظم گروپ سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔لندن پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا ۔ دوسری جانب رومانیہ میں بھی 1 خاتون اور 3 مردوں کو لندن پولیس کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مختلف چھاپوں میں چار مختلف مقامات سے انسانی سمگلنگ سے متاثرہ 33 افراد کو تحویل میں لے کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے