Voice of Asia News

جرمنی کی شام اور عراق کے لیے 10 کروڑ یورو کی مالی امداد

برلن(وائس آف ایشیا) جرمنی نے شام اور عراق کیلئے 10کروڑ یوروکی مالی امداد کا اعلان کردیا۔جرمنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور عراق کی تعمیرنو اور بحالی کی خاطر 100 ملین یورو کی رقوم فراہم کی جائیں گی،انتہا پسند گروپ داعش کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے یہ دونوں عرب ممالک شدید متاثر ہوئے ہیں۔ جرمن حکام نے بتایا کہ 90 ملین یورو کی رقوم عراق میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبہ جات پر خرچ کی جائیں گی جبکہ10 ملین یورو الرقہ اور دیر الزور کی تعمیرنو کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ شام کے یہ دونوں علاقے صدر بشار الاسد کے کنٹرول میں نہیں ہیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے