Voice of Asia News

اجے سے شادی کے معاملے پر والد نے ایک ہفتے تک بات نہیں کی،کاجول

ممبئی(وائس آف ایشیا )بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ بتا دی۔ اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں کی فیملیز میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ ہم شادی کری۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کے لئے والدین کی مخالفت کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کی فیملیز میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا تھاکہ ہم شادی کریں اور جب میں نے اپنے والد کو اجے دیوگن سے شادی کے متعلق بتایا تو انہوں نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی تھی۔والد مجھ سے پوچھتے کہ تم شادی کیوں کرنا چاہتی ہو، تم ابھی بہت چھوٹی ہو اور تمہارا کیریئر بھی اچھا جا رہا ہے لیکن مجھے شادی کرنا تھی اور یہی نہیں ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں جس پر بہت سے لوگوں کو تحفظات تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے