Voice of Asia News

احسان مانی آسٹریلیا کو مہمان بنانے کا خواب دیکھنے لگے

ابو ظبی(وائس آف ایشیا) پی سی بی کے نئے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ابوظبی میں ہی ٹیم کے ساتھ موجود کرکٹ آسٹریلیا کے اگلے چیف ایگزیکٹیو کیون روبرٹس سے پاکستان میں کھیلنے کے بارے میں بات ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ انھیں اس بارے میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کی ایڈوائس پر ہی عمل کرنا ہے، مگر پاکستان کے حوالے سے بہت زیادہ قیاس آرائیاں موجود ہیں، مجھے تو ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس نے وہاں جانے کے بعد خدشات کا اظہار کیا ہو، کرکٹ آسٹریلیا کا نیا چیف ایگزیکٹیو آنے والا ہے اور ہم نے سائیڈ لائن پر ان سے بات کی۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روبرٹس اس معاملے کو سمجھیں گے، ہم ان کے اور چیئرمین ڈیوڈ پیویر کے ساتھ کام کرسکتے ہیں،انھیں لازمی طور پر اس بارے میں غور کرنا چاہیے، جلد یا بدیر ایسا ہونا تو ہے، ہم پاکستان سپر لیگ کے میچز اب اپنے ملک میں بھی منعقد کررہے ہیں،اس میں غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہوئے، چند ٹیموں نے بھی دورہ کیا مگر میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی آئیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے