Voice of Asia News

سندھ کے سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(وائس آف ایشیا) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔نیب ترجمان کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزامات ہیں جس کی تحقیقات کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ جام خان شورو کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جام خان شورو پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔خیال رہے کہ نیب نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے