Voice of Asia News

کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے بچے رس چوس کر نقصان پہنچاتے ہیں ،ماہرین زراعت

فیصل آباد(وائس آف ایشیا )محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے بالغ اور بچے دونوں ہی رس چوس کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ رس چوسنے کے عمل کے دوران، بالغ اور بچے اپنے جسم سے لیس دار مادہ خارج کرتے ہیں جس پر بعد میں سیاہ رنگ کی اُلی لگ جاتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور پیداوار شدید متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی باقاعدگی سے پیسٹ سکاؤٹنگ کا عمل جاری رکھیں۔ سفید مکھی کی معاشی نقصان دہ حد 5 بالغ یا بچے فی پتہ ہے۔زرعی ماہرین نے مزید کہا کہ کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ سے رابطہ میں رہیں۔ سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کیلئے پائری پروکسی فن 10.8 EC بحساب 500 ملی لیٹر یا سپائیرو ٹیٹرامیٹ 240SC 228 بائیو پاور بحساب 125228250 ملی لیٹر یا ڈایا فینتھیوران 500SC بحساب 200 ملی لیٹر یا اسیٹامیپرڈ 20SP بحساب 125 گرام فی ایکڑ سپرے کریں اور پانچویں دن سپرے کا عمل دہرائیں۔ سپرے کیلئے پانی کی مقدار 120لٹر فی ایکڑ استعمال کریں ترجیحاً پاور سپرئیر کا استعمال کریں۔سپرے صبح یا شام کے وقت کریں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے