Voice of Asia News

عالمی مسابقت کے سروے میں جاپان خواتین پانچویں نمبر پر

ٹوکیو( وائس آف ایشیا) عالمی مسابقت کے سالانہ سروے میں جاپان پانچویں نمبر پرآگیا ہے۔ اس کے باوجود سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کے لحاظ سے کمتر درجہ پر ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں 140 معیشتوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔جاپان کو گزشتہ سال نویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سروے رپورٹ میں جاپان میں جرائم کی کم شرح، بہتر انفرااسٹرکچر اور تعلیمی معیار کو سراہا گیا ہے۔ سروے میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ خواتین میں بیروزگاری کی شرح بدستور بلند ہے اور کئی خواتین بچے کی پیدائش کے لیے رخصت لینے کے بعد ملازمت چھوڑ دیتی ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے