Voice of Asia News

تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،فیصل واوڈا کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ وائس آف ایشیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے مقدمات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنا نیب کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بدعنوان عناصر کی گرفتاریوں پر شور کیوں مچا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) آزادانہ طور پر بلاامتیاز اپنا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بدعنوانی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوار حکومت میں نیب کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت تمام ملکی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہم و ٹھو س اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے