Voice of Asia News

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھار واقعہ کی شدید مذمت

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ افغان اور دوسری سکیورٹی فورسز افغانستان میں طویل عرصہ سے جاری تشدد کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطہ میں امن کیلئے ناگزیر ہے اور ہم اس سلسلہ میں تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے