Voice of Asia News

عارف لوہار نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں پرفارم کرینگے

لاہور(وائس آف ایشیا) لوک گلوکارعارف لوہار گزشتہ روز نیوزی لینڈکے دورے پرروانہ ہو گئے۔انہیں پروموٹرزاہدخان نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیامیں پرفارم کرنے کی د عوت دی ہے۔ عارف لوہار 20 اکتوبر کونیوزی لینڈ میں صوفی اور فوک شومیں اپنی آواز کا جادو جگائینگے انکے ہمراہ بھارتی گلوکار کنوراگروال بھی پرفارم کرینگے۔نیوزی لینڈ کے بعد ثقافتی طائفہ آسٹریلیا روانہ ہوگا۔ عارف لوہار21اکتوبرکو آسٹریلوی شہر برسبین ،27اکتوبرکو سڈنی، 4نومبر کو ایڈیلیڈ اور 6نومبر کو میلبورن میں پرفارمنس دکھائینگے ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکے پروموٹرزمیں ساروان سدھو، کرم ہونڈل اور رویندر شامل ہیں۔عارف لوہار 8نومبر کووطن واپس پہنچیں گے۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں میرے مداحوں کی کثیر تعداد موجودہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے