Voice of Asia News

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری

کراچی(وائس آف ایشیا)کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 150سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے، جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 150سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 37ہزار 818پر ٹریڈ کر گیا۔گذشتہ روزاسٹاک مارکیٹ میں صبح کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا،صبح کے وقت ٹریڈنگ میں ڈیرھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو لیکن کچھ دیر بعد نوے پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے 37956ٹریڈ کیا تھا۔اس سے قبل بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار شروع ہوا تو کئی روز کی شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے کے نتیجے میں 100انڈیکس 36ہزار 730کی سطح عبور کر گیا تھا، کاروبار میں مزید تیزی کے بعد 100انڈیکس میں مزید 500پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100انڈیکس 37ہزار کی سطح عبور کیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے