Voice of Asia News

سندھ فوڈ اتھارٹی نے بچھڑوں کا 2500کلوگرام گوشت ضبط کرکے تلف کردیا

کراچی (وائس آف ایشیا) سندھ فوڈ اتھارٹی نے ایمپریس مارکیٹ صدر میں چھاپہ مارکر بھینس کے بچھڑوں کا 2500کلوگرام گوشت ضبط کرکے تلف کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اشیا کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔جمعہ کو اتھارٹی کی ٹیم نے صدر ایمپریس مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور بھینس کے بچھڑوں کا 2500 کلو گرام گوشت ضبط کرکے تلف کردیا گیا۔گوشت کو ناکافی درجہ حرارت پر الودہ فریزر میں رکھا گیا تھا۔گوشت کئی روز پرانا ہونے کی وجہ سے اپنی معیاد بھی پوری کرچکا تھا۔ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ کے مطابق سندھ بھر میں بھینس کے بچھڑوں کو زبحہ کرکے گوشت فروخت کرنے پر پابندی ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے