Voice of Asia News

سری نگر: بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: ( وائس آف ایشیا) بھارتی فوج نے سری نگر کے بعد بارہ مولا میں بھی ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا، تین روز میں مقبوضہ وادی میں شہادتوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے اقوامِ متحدہ کے وار کرائم ٹریبونل سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ایک طرف نہتے کشمیری تو دوسری جانب قابض بھارتی فورسز کی سری نگر کے علاقے فتح کدل سے بارہ مولا کے بونی یار تک بربریت اور سفاکیت جاری ہے۔ ضلع بارہ مولاکے علاقے بونی یار میں بھارتی فوج نے سرچ ا?پریشن کی ا?ڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔شہادتوں کے بعد کشمیریوں نے بھارت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ ادھر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے نوجوانوں کی شہادت پر بھارت سرکار اور قابض فورسز کی بھرپور لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے وار کرائم ٹریبونل سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے