Voice of Asia News

خود پر الزام کے بعد اداکارہ سے بات چیت کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، بولی ووڈاداکار

 ممبئی (وائس آف ایشیا)قیاس آرائیاں تھی کہ بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی اپنی ساتھی اداکارہ کو فلم ’کزی اینڈ مینی‘ کے سیٹس پر پراساں کیا، جس کی وجہ سے اداکارہ کافی پریشان بھی ہوگئیں۔چند روز قبل ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں سشانت سنگھ راجپوت پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ساتھی اداکارہ سنجانا سانگھی کو ہراساں کیا، اور وہ سیٹس پر ان کے ساتھ کچھ زیادہ بیتکلف ہونے کی کوشش کرتے رہے۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ سنجانا نے اس کا ذکر اپنے والدین سے بھی کیا جنہوں نے انہیں سیٹس پر صرف اس وقت جانے کا مشورہ دیا جب وہ مطمئن ہوں۔تاہم اب اداکار نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد ٹھراتے ہوئے خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے سنجانا کے ساتھ اپنی بات چیت کے اسکرین شاٹس شیئر کردیے۔یاد رہے کہ بھارت میں جاری می ٹو مہم کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی اداکار نے خود پر لگے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے لیے خاتون کے ساتھ اپنی بات چیت کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔اپنی ٹویٹ میں اداکار نے لکھا کہ کوئی انہیں جان بوجھ کر اس سب میں پھسانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں سنجانا کے ساتھ کی ہوئی اپنی بات چیت کو اس طرح شیئر کرتے ہوئے کافی افسوس ہورہا ہے، لیکن ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔جو اسکرین شاٹس اداکار نے شیئر کیے انہیں دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ اور سنجانا دونوں ہی ایک دوسرے سے اس طرح بات کررہے ہیں جیسے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہوں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے