Voice of Asia News

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون انر باہ داس بالا نے جنسی ہراساں کے الزامات پر خود کشی کی کوشش

 ممبئی (وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون انر باہ داس بالا نے جنسی ہراساں کے الزامات پر خود کشی کی کوشش ، ممبئی میں واشی پرانا پل سے کودنے کی کوشش تاہم خوش قسمتی سے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بچا لیا۔رپورٹ کے مطابق انرباہ داس بلا نے پل سے نیچے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، تاہم وہاں موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے انہیں بچالیا، جنہوں نے بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر انرباہ داس بلا کو تھانے منتقل کیا،جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں کسی رشتہ دار کے ساتھ گھر بھجوادیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انرباہ داس بلا نے پولیس کو بتایا کہ وہ اداکاراؤں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں اور ریپ الزامات عائد کیے جانے کے بعد سخت دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھے۔انرباہ داس بلا کے مطابق الزامات نے ان کا سکون اور زندگی ختم کردی، جس وجہ سے انہوں نے ڈپریشن میں آکر زندگی کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ساتھ ہی انرباہ داس بلا کا کہنا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں،وہ ہمیشہ نئی اداکاراؤں کے ساتھ دوستانہ رویے سے پیش ا آئے۔خیال رہے کہ انرباہ داس بلا پر متعدد نئی اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ سمیت جنسی تعلقات کے مطالبے جیسے الزامات لگائے تھے۔ انرباہ داس بلا پر الزام لگانے والی زیادہ تر اداکارائیں نئی تھیں، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیلنٹ ایجنسی کے مینیجر نے ان سے فلموں سمیت دیگر شوبز منصوبوں میں کام کے بدلے غیر فطری جسمانی تعلقات سمیت نازیبا طرح کے مطالبات کیے۔انرباہ داس بلا پر الزامات سامنے آئے کے بعد انہیں دپیکا پڈوکون کی ذہنی صحت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم ‘ دی لائیو لو لاف فاؤنڈیشن‘ نے ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔انرباہ داس بلا دپیکا پڈوکون کی اس فاؤں ڈیشن سے قبل ان کے مینیجر کی خدمات بھی دیتے رہے تھے،علاوہ ازیں انہوں نے ایک ٹیلنٹ ایجنسی بھی کھول رکھی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے