Voice of Asia News

کمسن لڑکیوں سے زیادتی، ہڈرزفیلڈ گینگ کو221 برس قید کی سزا کا حکم

لندن (وائس آف ایشیا ) برطانیہ میں 15کمسن لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانے میں ملوث ہڈرزفیلڈگینگ کو221 برس قیدکی سزاسنادی گئی۔ 20 جنسی درندوں پرمشتمل گینگ نے 2004 سے 2011 کیدوران گیارہ سے سترہ برس کی لڑکیوں کو ہوس کانشانہ بنایاتھا۔لیڈز کراون کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کے بعد سزا سنائی گئی۔گینگ کیسرغنہ امرسنگھ دھالیوال کو رواں برس عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جس کے بعد اسے کم سے کم 18برس جیل میں کاٹنا ہوں گے۔ وہ جنسی زیادتی کے 22 واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔زیادتی کی شکار لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں محبت کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کی شکار ایک لڑکی نیخودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے