Voice of Asia News

وسیم اکرم کا ایسا ریکارڈ جو22سال سے کوئی اور نہیں توڑ سکا

لاہور(وائس آف ایشیا) آج 20 اکتوبر اور 2018 ء کا سال چل رہاہے تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ آج ہی کے دن پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ با?لر وسیم اکرم نے 1996ء4 میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آٹھویں نمبر پر آ کر 257 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی اور پاکستان کو بڑی شکست سے بچا لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اکتوبر 1996 ء میں کیا تھا اور یہ میچ 17 سے 21 اکتوبر کے تک شیخوپورہ کے کرکٹ گرا?نڈ میں کھیلاگیا۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 375 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔زمبابوے کے کے 241 رنز کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اور 553 رنز کی یادگار اننگ کھیلی جس میں وسیم اکرم نے 20 اکتوبر 1996 ء کو آٹھویں نمبر پر آ کر 363 گیندوں پر 257 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔انہوں نے اپنی اس اننگ کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو کہ اپنی نوعیت کا واحد ٹیسٹ ریکارڈ بھی ہے۔ اس علاوہ انہوں نے 22 چوکے بھی لگائے۔اس میچ میں ان کے بعد آنے والے ثقلین مشتاق نے بھی بھر کردار نبھایا اور 79 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے سعید انور 51 اور عامر سہیل صر ف 46 رنز بنا کر آ?ٹ ہو گئے تھے اور سلیم ملک نے 52 رنز بنائے۔اس میچ میں پاکستان کے 553 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 241 رنز بنائے اور میچ ڑڈرا ہو گیا۔زمبابو ے کے پہلے دورہ پاکستان کے دوران دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تاہم دونو ں میچوں کا ہی فیصلہ نہ ہو پایا اور ڈرا ہو گئے۔وسیم اکرم کی اس شاندار اور یادگار کارکردگی کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر پر وسیم اکرم کیلئے پیغام جاری کیا گیاہے جس کے ذریعے نئی نسل پاکستان کی ماضی میں رہنے والی بہترین کارکردگی سے بھی آشنا ہو سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے