Voice of Asia News

شام، امریکی اتحاد کے حملوں میں داعش کے 35 جنگجو ہلاک

دمشق(وائس آف ایشیا)شام کے مشرقی علاقے میں امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں داعش کے 35 ارکان ہلاک ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے اطلاع دی ہے کہ شام کے مشرقی شہر حاجن اور اس کے نواحی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اور دن کے وقت فضائی حملوں میں داعش کے 28 جنگجو مارے گئے۔ انھوں نے مزید بتایا ہے کہ اسی علاقے میں داعش کے سات جنگجو شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ڈی ایف نے گذشتہ ماہ اس علاقے میں امریکی اتحاد کی مدد سے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے