Voice of Asia News

آج جو بھی ہوں رانی مکھر جی کے فلمی کیریئر کی وجہ میں ہوں، ٹوئنکل کھنہ

ممبئی(وائس آف ایشیا )بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے دعوی کیا ہے کہ رانی مکھر جی کے فلمی کیریئر کی وجہ میں ہوں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوئنکل کھنہ نے رانی مکھرجی کا کیرئیر بنانے کا دعوی کرکے سب کو چونکا دیا لیکن پھر خود ہی ساری تفصیل بتادی۔ا نہوں نے کہا ہے کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں کام سے انکار کرکے مجھے افسوس نہیں ہوتا لیکن جب میں فلم کو ملنے والی پذیرائی اور ایوارڈز کو دیکھتی ہوں تو دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرن جوہر مجھ سے کہتے رہتے تھے کہ میں نے ان کی فلم میں کام سے منع کیا لیکن اب میں انہیں کہتی ہوں کہ اچھا ہوا میں نے فلم میں کردار نہیں کیا اور اسی وجہ سے فلم سپرہٹ بھی ہوئی کیوں کہ میں نے جتنی بھی فلمیں کی ہیں سب ہی فلاپ ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں رانی سے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں کہ میں نے انکا کیرئیر بنایا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں ٹینا ملہوترا کا کردار ٹوئنکل کھنہ کیلئے لکھا گیا تھا تاہم انہوں نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا جس کے بعد وہ کردار رانی مکھرجی نے کیا تھا۔رانی مکھرجی کو اس فلم سے کافی شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے