Voice of Asia News

میری زندگی میری بیٹی کے گرد ہی گھومتی ہے،اداکارہ لارا دتہ

ممبئی(وائس آف ایشیا )با لی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ جب سے انکی بیٹی پیدا ہوئی ہے انھیں لگتا ہے کہ انکی زندگی اب صرف اسی کے گرد گھومتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لارا دتہ نے کہا کہ اب وہ خود کو اداکارہ سے زیادہ ایک ذمہ دار ماں خیال کرتی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں لگتا ماں کی ذمہ دار ی پوری کرنا باقی تمام تر کاموں سے ذیادہ ضروری ہے۔واضح رہے اداکارہ نے معروف ٹینس سٹار مہیش کے ساتھ 2011 میں شادی کر لی تھی۔ علاوہ ازیں 2012 میں انکی بیٹی سائرہ اس دنیا میں آئیں جو اب 6 سال کی ہو چکی ہیں۔اداکارہ سے جب انکی فٹنس کے متعلق پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے اور خوش رہنے کیلئے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے لازماجانا چاہیے۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ ہر روز7سے 8گھنٹے تک مناسب نیند، اچھی خوراک ، یوگااورسپا انکی فٹنس کے راز ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے