Voice of Asia News

یورپ کی ٹاپ فائیو لیگز میں کرسٹیانو رونالڈو کے400 گولز مکمل

روم(وائس آف ایشیا)یوونٹس میں شامل پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو یورپ کی ٹاپ فائیو لیگز میں مجموعی طور پر 400 گولز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وہ اس مقام تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بنے، میسی 389 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، 33 سالہ فٹبالر نے یہ کارنامہ گذشتہ دن اٹالین لیگ میں گینویا کلب کیخلاف انجام دیا، یوونٹس کا یہ مقابلہ 1-1 سے برابر ہوگیا، دوسرے ہاف میں حریف ٹیم کے ڈینئیل بیسا نے ہیڈر پر جوابی گول داغا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے