Voice of Asia News

کشمیریوں کے قتل عام کی نئی تدبیر: کشمیربارایسوسی ایشن

سرینگر (وائس آف ایشیا )مقبوضہ کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لارو کولگام میں سات شہریوں کی ہلاکتوں اور دیگر افراد کے زخمی ہونے کی مذمت کی ہے۔بار ممبران نے ایک بیان میں آپریشن آل آؤٹ کے دوبارہ شروع کئے جانے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اِسے فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کو ہلاک کرنے کی نئی تدبیر سے تعبیر کیا ہے۔بار نے اِسے بدترین بربریت قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیریو ں کا سوچا سمجھا قتل عام ہے ،جس کی سبھی کو ،جولوگوں کی بنیادی آزادی میں یقین رکھتے ہیں اور اْن کے حق خودارادیت کا جو احترام کرتے ہیں،مذمت کرنی چاہیے۔بار نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آگے آکر بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل عام کوروکنے میں اپنا رول ادا کریں اورحکومت ہند پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدام کریں۔ بار نے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کو جاننے کیلئے اپنا ٹیم کشمیر روانہ کرے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے