Voice of Asia News

مشترکہ مشق ’’دروزوبہ ۔3‘‘میں شرکت کے لئے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاکستان روس مشترکہ فوجی مشق "دروزوبہ ۔تھری” میں شرکت کے لئے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق روسی فوج کا دستہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئےپاکستان پہنچ گیا، مشترکہ مشق دروزبہ ۔3 کے نام سے منعقد ہو گی۔ یہ مشقیں پاکستان، روس کے باہمی تربیتی تعاون کا حصہ ہیں اور تیسری بار منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل مشترکہ تربیتی مشق 2016 ء اور 2017 ء میں بھی منعقد ہوچکی ہیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے