Voice of Asia News

قتل کی تصدیق کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے منسوخ کرسکتے ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

 مونٹریال(وائس آف ایشیا) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کو منسوخ کرسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی زبان کے ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کینیڈا سعودی عرب سمیت ہر جگہ ہمیشہ انسانی حقوق کا دفاع کرتا رہے گا۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ فوجی سازوسامان کی فروخت کے ضابطے میں یہ بات شامل ہے کہ ایسے ملک کو فوجی سامان فروخت نہیں کیا جائے گا جو اپنے شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہو اور یہ کہ ایسا سامان سویلین افراد کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب کو 15ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی ہلکی بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کے معاہدے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس معاہدے میں کئی ایسی شقیں شامل ہیں جن پر عمل کیا جانا ضروری ہے اور اگر ان پر عمل نہیں ہوا تو ہم یقینی طور پر معاہدے کو منسوخ کریں گے۔کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ سال اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ سعودی عرب ان بکتر بند گاڑیوں کو ملک کے مشرقی علاقے میں استعمال کرے گا۔ کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ چند ماہ کے دوران تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر شدید عالمی ردعمل سامنے آیا ہے اور سعودی عرب پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ حقائق سامنے لائے جبکہ ترکی نے کہا ہے کہ وہ ا?نے والے دنوں میں دنیا کے سامنے اس سلسلے میں کھلا سچ پیش کرے گا۔سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے تاہم ترک حکام نے ان کی گمشدگی کے چند دن بعد ہی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم سعودی حکام اس سے مسلسل انکار کرتے رہے لیکن اب سعودی عرب کی حکومت نے اس واقعے کو ایک ’’روگ ا?پریشن‘‘ قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کے بعد ترکی نے اس عزم کا اظہار کیا ہیکہ وہ صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تمام تفصیلات جاری کرے گا اور کسی کو اس معاملے میں پردہ پوشی کی اجازت نہیں دے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے