Voice of Asia News

جاپان اور چین کے مابین کرنسی تبادلہ معاہدے کی بحالی کا امکان

ٹوکیو( وائس آف ایشیا)حکومتِ جاپان اور چین کے مابین کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی بحالی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مرکزی بینک مالیاتی بحران پیدا ہونے کی صورت میں جاپانی ین اور چینی یوان کا تبادلہ کر سکیں گے۔چین میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیاں، پیپلز بینک آف چائنا کے توسط سے بینک آف جاپان سے فنڈز حاصل کر سکیں گی۔ اس معاہدے سے یوان کی قلت پیدا ہونے کی صورت میں کمپنیوں کو مدد ملے گی اور تحفظ حاصل ہو گا۔توقع ہے کہ اس معاہدے میں رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد تقریبا 26.6 ارب ڈالر مقرر کی جائے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے