Voice of Asia News

چودھری نثار علی خان کا سیاست میں واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان نے سیاست میں دوبارہ انٹری کا فیصلہ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر سے ایک طویل ملاقات کر کے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندرونی معاملات سمیت سیاسی اور تنظیمی معاملات پر بات کی گئی۔چودھری نثار علی خان نے وطن واپسی پر اپنے دونوں حلقوں کے نمائندہ افراد سے ملاقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودھری نثار علی خان بہت جلد قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے اہم شخصیات کو بْلا کر اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ چودھری نثار علی خان 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچے۔چودھری نثار علی خان کی وطن واپسی پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جیتی ہوئی نشست پر حلف اْٹھائیں گے اور عملی سیاست میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء4 میں چار نشستوں سیحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اْٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے