Voice of Asia News

شام کے قصبے منبج میں امریکا اور ترکی کی مشترکہ گشت جلد شروع ہوگی، امریکی جنرل

واشنگٹن(وائس آف ایشیا) مشرق وسطی میں امریکا کی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکا کی فورسز آئندہ چند روز میں شمالی شام کے قصبے منبج میں مشترکہ گشت شروع کرسکیں گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کی توقع ہے ، اس کے بعد یہ مشترکہ گشت میں تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گروپوں میں سکیورٹی اہل کار شامل ہوں گے البتہ یونٹوں کے حجم اور پروگرام میں شریک امریکی اور ترک فورسز کی تعداد کے بارے میں تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے