Voice of Asia News

آپ سردی کے امراض سے متاثر ہیں تو بچائو اور علاج کے چند مفید طریقے

لاہور(وائس آف ایشیا خصوصی رپورٹ میمونہ عزیز) مہم سب کا ماننا ہے کہ نزلہ زکام کی وجہ بیکٹیریا اور وائرس ہی ہوتے ہیں۔ پرانے وقتوں میں زکام اور کھانسی کا ذمہدار پراسرار ذہریلے مادوں کو ٹھہرایا جاتا تھا۔ چین میں سردی اور اس سے متعلقہ بیماریوں کا ذمہ دار شیطانی قوتوںکوسمجھا جاتا تھا۔ بہرحال وجہ جو بھی ہو لیکن نزلہ زکام سے ہر شخص ہی متاثر نظر آتا ہے۔ کچھ لوگ موسم کی تبدیلی سے فوراّ بیمار پڑ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں سردی اور بدلتا موسم بلکل اثر نہیں کرتا۔ دراصل یہ ہر شخص کی قوت مدافعت پر منحصر ہے۔اگر آپ بھی سردی کے امراض سے متاثر ہیں تو اس سے بچائو اور علاج کے چند مفید طریقے جایئے۔

قوت مدافعت

نزلہ زکام چونکہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے اس سے بچائو میں سب سے مددگار آپ کا مدافعتی نظام ہے۔ اس کو فعال اور مضبوط رکھ کر آپ اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

غذا

بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ انہی میں سے ایک کدو کے بیج ہیں۔ سردی کے موسم ان کو اپنی غذا کا حصہ بنا کر آپ نزلہ زکام سے بچ سکتے ہیں۔

گھر کا ماحول

آپ کے گھر کا ماحول بھی مختلف بیماریوں سے بچنے ہیں مدد کر سکتا ہے۔ اگر آپ گھر کے اندرونی حصے میں لیموں، لیمن بام اور مشروم کے پودے رکھین تو یہ مختلف اقسام کے انفیکشن سے بچنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اس کے علاوہ گرد اور مٹی سے بچائو میں بھی پوچد اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ اور معانہ ضرور کروائیں۔ مرہم کے ذریعے آپ کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں موجود ڈاکٹروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

وٹامن سی

وٹامن سی کا استعمال بھی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ وٹامن سبزیوں اور پھلوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔نزلہ زکام کی صورت میں اپنی غذا کا خیال رکھیں۔ نشاستے والے اشیاٗ سے پرہیز بہتر ہے۔  ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں ترک کر دیجیے۔ پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔ پھلوں کا رس استعمال کرنا اس بیماری میں افاقے کا باعث ہے
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •