Voice of Asia News

ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھارتی کھلاڑیوں کی بھرپورشرکت متوقع

دبئی(وائس آف ایشیا)ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں اس مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے جس میں 8 کھلاڑی نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جن میں ظہیر خان ، پراوین کمار ، آرپی سنگھ ، آرایس سوڈھی ، اور ایس بدریناتھ شامل ہیں ٹی 10 لیگ کا دوسرا ایڈیشن 21 نومبر سے 2 دسمبر تک یواے ای کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔بھارت کے مایہ ناز باؤلر ظہیرخان نے اپنے 14 برس کے کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 311، اور ون ڈے میں 282 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ ٹی 20 میں انہوں نے 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے ظہیرخان ٹی 10 لیگ جوائن کرنے والے بھارتی کرکٹرز میں سرفہرست ہیں جو اپنے شاندار پرفارمنس کی بدولت اس 12 روزہ ایونٹ کو مزید دلچسپ اور پرستاروں کے لئے پرکشش بنائیں گے، پراوین کمار بھی بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ نہ صرف دونوں جانب گیند کو سوئنگ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ طویل بولنگ اسپل بھی مستقل مزاجی سے کراسکتے ہیں پراوین کمار کی یہ خاصیت بھی ہے کہ وہ باولر کے لئے ناسازگار وکٹ پر کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے کا گرجانتے ہیں ٹی 10 لیگ کے دوران کرکٹ کے پرستاروں کو ان کی یہ جوہر دیکھنے کا بھرپور مواقع ملیں گے۔بھارتی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہناہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت اس جانب اشارہ کرتی ہے اس فارمیٹ کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ 8 بھارتی کھلاڑیوں نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے معاہدے کئے ہیں ان کھلاڑیوں کی شمولیت سے سے دنیا بھر کے کرکٹرز کو حوصلہ ملے گا کہ وہ ٹی 10 لیگ جوائن کریں اور اس نئے فارمیٹ مقبولیت میں اپنی کردار کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں یہ دنیا کا مقبول ترین فارمیٹ بن جائے گا۔ٹی 10 لیگ 10 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل دنیا کی پہلی کرکٹ لیگ ہے جس کا اجازت نامہ امارات کرکٹ بورڈ نے جاری کیا ہے ٹی 10 لیگ نے حال ہی میں سونی پکچرز نیٹ ورک کو جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے تین سالہ نشریاتی حقوق دیئے ہیں ٹی 10 لیگ کے مقابلے بھارت میں سونی ای ایس پی این اور ای ایس پی این ایچ ڈی پر پاکستان میں ٹین اسپورٹس پر اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں ٹین اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے سونی لیو پر اس کی اسٹریم بھی دستیاب ہوگی۔ٹی 10 لیگ 21 نومبر سے شروع ہوگی اس 12 روزہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 29 میچز کھیلی جانے ہیں لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 روز پر محیط تھا اس بار ایونٹ کی طوالت کیباعث لیگ انتظامیہ کو کئی چیلینجز کا سامنا ہیجس میں لیگ کو شفاف اور کرپشن سے پاک رکھنے کا عمل سب سے نمایاں ہے اس ضمن میں ٹی 10 لیگ انتظامیہ نے کئی نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ لیگ کے پارٹنر اور منیجنگ ڈائریکٹر سعداللہ خان کہتیہیں اس سال ٹی 10 لیگ میں کئی نئے اور خوشگوار سرپرائز ہیں ہندوستان اور پاکستان میں جامع اور مؤثر میڈیا مہم نے کرکٹ پرستاروں کی دلچسپی اس ایونٹ میں بڑھائی ہے 10 اوورز کے فارمیٹ میں نہ صرف کرکٹ کے چاہنے والوں کی دلچسپی برقرار ہے بلکہ اس میں ہرگزرتے لمحے اضافہ ہورہا ہے انہوں نے ٹی 10 لیگ جوائن کرنے والے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید بھی کہا۔ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 8 ٹیمیں کیرالہ کنگز، پنجاب لیجنڈ، مراٹھا عریبین، بنگال ٹائیگرز، دی کراچیئین، راجپوتز، نادرن وارئیرز اور پختونز میدان میں اتررہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اس سال دو نئی ٹیمیں دی کراچیئین اور نادرن وارئیرز کا اضافہ ہوگا لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا دو نئی ٹیموں کے اضافے سے لیگ کی مقبولیت اور پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ٹی 10 لیگ خلیجی ریاستوں، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، برطانیہ اور امریکا میں براہ راست نشرکی جائیگی جس سے کروڑوں پرستار گھربیٹھے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں ایکشن میں دیکھ سکیں گے ان اسٹارز میں شین واٹسن، شاہد آفریدی، آئن مورگن، راشدخان، شعیب ملک، سنیل نرائن ، ڈیرن سیمی اور دیگر نامور ستارے شامل ہیں۔ ٹی 10 لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل اروندر سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں لیگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر خوشی ہے اور وہ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ان کھلاڑیوں کے شامل ہونے سے دیگر کرکٹرز کو تقویت ملے گی اور وہ بھی ٹی 10 لیگ جوائن کریں گے جس سے اس فارمیٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے