Voice of Asia News

فوجی سیمنٹ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں تین ماہ کے دوران 80 فیصد اضافہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اے ایچ ایل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع 801 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا ستمبر 2017ء کیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 444 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اس عرصہ کے دوران ایف سی سی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں 357 ملین روپے یعنی 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے