Seven years old child vomiting in car - suffers from motion sickness; Shutterstock ID 478450117; Job: RD
Voice of Asia News

آپ کے بچے کو بیمار کرنے والی حیرت انگیز وجہ

لاہور (وائس آف ایشیا خصوصی رپورٹ میمونہ عزیز)کیا آپ کو اپنے بچہ بیمار اور سست سا لگتا ہے؟ کیا آپ اسے بیماری کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹر کے پاس لے گئے لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، اس کے باوجود آپ مطمئن نہیں؟تو پھر آپ کے لیے یہ جاننا باعث حیرت ہوگا کہ آپ کے بچے کے بیمار ہونے کی وجہ اس کا جسمانی طور پر غیر فعال ہونا بھی ہوسکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 4 میں سے 1 بچہ مناسب طور پر فعال نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں کی زد میں ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اس ضمن میں 2018 سے 2030 تک کا ایک ایجنڈا لانچ کیا ہے جس کامقصد دنیا بھر میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر فعال کرنے کے لیے ہمیں خاص کوششوں کی ضرورت نہیں۔ ایسا نہیں کہ اس کے لیے باقاعدہ تعلیم دی جائے یا کوئی طویل المدتی منصوبہ بنایا جائے۔ اس کے لیے صرف ہمیں یہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی دنیا کو ایسا بنائیں جہاں جسمانی سرگرمیاں فروغ پاسکیں۔ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد (بچے اور بڑے) ایسے ہیں جو جسمانی طور پر سرگرم نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ان کے مطابق ہمیں لاحق ہونے والی کئی بیماریاں ایسی ہیں جن سے صرف جسمانی سرگرمی کے ذریعے باآسانی چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔ماہرین نے تجویز دی ہے کہ جسمانی طور پر سرگرم رہنے کے لیے پیدل چلنا اور سائیکل چلانا بہترین طریقہ کار ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •