Voice of Asia News

تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 24 اکتوبر کو مختلف شہروں میںیوم تاسیس

برمنگھم(وائس آف ایشیا)تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 24اکتوبر کو مختلف شہروں میںیوم تاسیس آزاد کشمیر منایا جائے گا تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ کے زیر اہتمام آج بدھ کو پیغام اسلام ٹرسٹ برمنگھم میں ایک تقریب منعقد ہوگی خطے کے قیام اور مقاصد تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے کارکردگی پر روشنی ڈالی جائے گی تقریب سے کشمیری ،پاکستانی رہنما اور کونسلز خطاب کریں گے تحریک آزادی کشمیر کے مختلف پہلوں پر روشہ ڈالی جائے گی۔ تحریک کشمیر مڈلینڈ کے صدر راجہ قمر عباس اور برمنگھم برانچ کے صدر شاہنواز علی حیدر ایڈوکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے خطے کی آزادی کے لیے نہ صرف خطے کے عوام بلکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے بھی غیور عوام نے ان کی مدد کی تھی اور بھارت کے خلاف میدان آگے تھے اور یہ خطہ آزاد ہوگیا تھا آزادی کے بعد اس کا جو کردار تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا جو لوگ بھی حکومت میں آئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے بیس کیمپ کی بجائے بے حس کیمپ بن کر رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس آزاد کشمیر منا کر کشمیریوں کی نئی نسل کو بھی ان قربانیوں سے آگا کرنا کہ ان کے ابوؤاجداد نے کس طرح قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی تھی اور جن لوگوں نے ساتھ دیا انہیں فراموش نہیں کرنا چاہئے اور آزاد کشمیر کی تعمیر اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اسے ایک مثالی خطہ بنانا چاہئے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے