Voice of Asia News

فکسنگ الزامات پر مٹی ڈالنے کیلئے عالمی قوتیں سرگرم

لندن(وائس آف ایشیا)فکسنگ الزامات پر مٹی ڈالنے کیلیے عالمی قوتیں سرگرم ہوگئیں۔عرب ٹی وی کی جانب سے کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے نئی ویڈیو جاری ہونے کے بعد کے بعد گوروں کی جانب سے ایک ہی جیسے بیانات آنا شروع ہوگئے، کھیل کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی کا اس بار بھی روایتی بیان ہی سامنے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل نے کہاکہ آئی سی سی کرکٹ کی اینٹیگریٹی کو برقرار رکھنے کیلیے کوشاں ہے، جیسا کہ آپ توقع کرتے ہیں ہم ایک بار پھر اس پروگرام اور اس میں لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے لیں گے اور مکمل تحقیقات بھی کریں گے۔چینل کی جانب سے جب اس سلسلے میں پہلی دستاویزی فلم جاری کی گئی تب بھی آئی سی سی نے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا،انیل منور کی تلاش کیلیے بھی عالمی اپیل جاری کی تھی جبکہ تازہ فلم میں دعوی کیا گیاکہ آئی سی سی مذکورہ بکی کو 8 برس سے جانتی ہے۔مارشل نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ ڈاکیومنٹری میں سامنے لائے گئے کچھ کیسز نمٹا دیے جبکہ باقی کے بارے میں چھان بین جاری ہے۔ تازہ ترین الزامات پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے تقریبا وہی بیان جاری کیا جو پہلے کے بعد سامنے آیا تھا۔الیکس مارشل نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی رکھتی ہے، جو بھی الزامات عائد کیے گئے وہ غیرمصدقہ اور غلط ہیں، ہمیں اپنے پلیئرز پر مکمل اعتماد ہے۔ انھوں نے کہا کہ عرب ٹی وی کی جانب سے محدود معلومات فراہم کی گئیں جبکہ ہماری ٹیم کو کسی بھی موجودہ یا سابق پلیئر کے کرپشن میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہاکہ ٹی وی کی جانب سے دی گئی معلومات ناقص انداز میں تیار کی گئیں اور وضاحت سے عاری ہیں، ہماری ٹیم نے ان کا جائزہ لیا اور انھیں انگلینڈ کے موجودہ یا سابق کسی پلیئر پرذرہ برابر بھی شک نہیں ہوا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے