پاکستانی وزیراعظم کا حالیہ بیان اطمینان بخش ہے: میر واعظ کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

سرینگر( وائس آف ایشیا) پاکستان کو کشمیر مسئلہ کا فریق قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس (ع) کے گروپ چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے شہری ہلاکتوں کے سلسلے میں پاکستانی وزیراعظم کے بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حرف آخر نہیں بلکہ کشمیروں کو مصائب کے دلدل سے باہر نکالنے کیلئے پاکستان کو بہت کچھ کرنا ہو گا، کولگام میں پیش آئے المناک واقع کے دوران سات عام شہریوں کی ہلاکت کے سلسلے میں پاکستانی وزیراعظم اور ان کی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حریت مولوی عمر فاروق نے کہا کہ شہری ہلاکتوں کے سلسلے میں دیا گیا وزیراعظم کا بیان اطمینان بخش ہے تاہم یہ حرف آخر نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر مسئلے کا ایک فریق ہے اور یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حقوق البشر کی پامالیوں کے بارے میں برادری کو آگاہ کریں، میر واعظ نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مصائب کی دلدل سے باہر نکالنے کی خاطر مزید اقدامات اٹھاتے ہوئے سرگرمی کے ساتھ اپنا رول ادا کریں