Voice of Asia News

ٹی ٹوئنٹی سیریز، شعیب ملک ابھی تک ٹیم جوائن نہیں کرسکے

لاہور( وائس آف ایشیا ) ٹی ٹوئنٹی سیریز، شعیب ملک ابھی تک ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے۔شعیب ملک ٹیم جوائن نہ کرنے کی وجہ سے شاید آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی حصہ نہ لے سکیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اب کسی بھی لمحے ماں بن سکتی ہیں۔ شعیب ملک باپ بننے کی خوش خبری آنے کے بعد ہی دبئی کی اڑان بھرنے کے قابل ہوں گے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ دوسرے اور تیسرے میچز کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔سابق کپتان نے تمام تر صورت حال سے ٹیم انتظامیہ اور بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جارہا ہے، پاکستانی ٹیم نے سیریز کے لیے پریکٹس سیشن بھی شروع کردئیے ہیں تاہم شعیب ملک ابھی تک بھارتی شہر حیدرآباد میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس موجود ہیں۔کرکٹر کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی ولادت اب کسی بھی وقت متوقع ہے، شعیب کی اہلیہ اور سب گھر والوں کی خواہش ہے کہ خوشی کے ان لمحات میں شعیب ملک اسپتال میں موجود ہوں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی میچز ختم ہوتے ہی شعیب ملک پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ سے باقاعدہ چھٹیاں لے کر اپنے سسرال میں آگئے تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے