Voice of Asia News

عمران خان کی مدینہ میں روتے ہوئے دعا کرنے کی تصویر وائرل

سعودی عرب (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان کی مدینہ میں روتے ہوئے دعا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں گذشتہ شب روضہ رسولؐ پر حاضری دی، نماز عشاء اور نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اسی حوالے سے عمران خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے دعا کر رہے ہیں اور ان کے پیچھے وزیر خزانہ اسد عمر بھی بیٹھے ہیں۔سوشل میڈیاپر عمران خان کی یہ تصویر آتے ساتھ وائرل ہو گئی۔اور صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ قوم آپ کی وفاداری کے مستحق نہیں ہے.

ان کے دل منافق سے بھرے ہوئے ہیں جو کسی مثبت چیز کی اجازت نہیں دیتے۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے عمران خان کی اس تصویر پر تبصرے کیے اور عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے زیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظمعمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے