Voice of Asia News

وزیر اعظم کی عالمی کانفرنس میں روایتی شلوار قیمض ‘پشاوری چپل میں شرکت

ریاض ( وائس آف ایشیا)وزیر اعظم عمران خان کی پر کشش انداز میں سفید شلوار قمیض کے ساتھ پشاوری چپلوں میں سرمایہ کاری کا نفرنس میں شرکت ،بغیر پرچی کے پراعتماد انداز میں شرکاء سے انگریزی میں خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے تو وہاں پر عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور ساتھ میں پشاوری چپل زیب تن کی ہوئی تھی جس میں پاکستانی وزیر اعظم اپنی ثقافتی ورثے کو اجا گر کرتے ہوئے پرکشش لگ رہے تھے ،عمران خان نے کانفرنس سے پہلے بغیر پرچی پکڑے خطاب کیا اور پھر خطاب ختم ہوتے ہی کانفرنس میں شر کاء کے سوالوں کا جواب بھی پراعتماد انداز میں انگریزی میں دیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے