Voice of Asia News

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،آرمی چیف

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاک فوج خطے میں امن واستحکام پر یقین رکھتی ہے، کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کے تاریخی مئوقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پرتعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند عزم و جذبے کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج خطے کے امن واستحکام پر یقین رکھتی ہے۔ جس کے پیش پاک فوج میں امن واستحکام کیلئے مئوثر کردار ادا کررہی ہے ۔پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدنے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے۔کشمیریوں کے تاریخی مئوقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔کشمیریوں کے منصفانہ اور حل طلب مسئلے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے