Voice of Asia News

گوبھی، شاخ گوبھی اور کرم کلاں انتوں کے سرطان سے تحفظ. ماہرین

لاہور ( خصوصی رپورٹ وائس آف ایشیا ،میمونہ عزیز) برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیوں ،گوبھی، شاخ گوبھی (بروکولی) اور کرم کلاں کے باقائدہ استعمال سے آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔لندن میں واقع فرانسِس کرِک انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سبزیاں ہضم ہوتے وقت جسم میں سرطان دورکرنے والے اجزا خارج کرتی ہیں اور اسی لیے یہ سبزیاں اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں۔اس کی آزمائش کے لیے گوبھی، کیل اور بروکولی کے اجزا کو تجربہ گاہوں میں ا?نتوں کے خلیات اور چوہوں پر آزمایا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں کی اندرونی دیواروں کے خلیات ہمارے جلد کے خلیات کے طرح تیزی سے جھڑتے اور پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ اگر اس عمل میں گڑبڑ ہوجائے تو کینسر کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ماہرین نے اپنے تجربات کے دوران ان سبزیوں میں پائے جانے والے خاص کیمیائی مادے انڈول تھری کاربینول کو آزمایا، یہ کیمیائی مادہ آنتوں میں جاکر اسٹیم سیلز کو بدلتا ہے، ا?نتوں کے نئے استر بناتے وقت سوزش کو روکتا ہے اور امنیاتی خلیات کو طاقت دیتا ہے۔تجربات کے دوران مشاہدہ کیا کہ اس کیمیکل کی وجہ سے آنتوں کے کینسر کے قریب پہنچ جانے والے چوہے بھی بیماری سے محفوظ رہے۔ جن چوہوں کی ا?نتوں میں سرطانی پھنسیاں بن رہی تھیں سبزیوں سے ان کی افزائش بھی رک گئی جو ایک بہت عمدہ پیش رفت ہے۔ اسی بنا پر ماہرین عوام کو زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

image_pdfimage_print