Voice of Asia News

آرمی چیف کی 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنا ئی ہے، دہشتگردوں نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ان تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت کی سزائیں سنا رکھی ہیں۔آرمی چیف نے 8 دہشتگردوں کو سنائی گئی مختلف سزاؤں کی توثیق بھی کی ہے۔ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔دہشتگردوں کی کاروائیوں سے 22 شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے تھے۔شہید افراد میں مسلح افواج کے 19جوان اور 3 شہری شامل ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے